ہارون بلور شہید کی برسی (کل) منائی جائے گی

منگل 9 جولائی 2019 22:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی ترجمان شہید ہارون بشیر بلور کی پہلی برسی (کل) بدھ کو دوپہر دو بجے نشتر ہال پشاور میں منائی جا رہی ہے ، تقریب سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے اور شہید ہارون بلور سمیت سانحہ یکہ توت کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔