سرگودہا، سپئریر گروپ آف کالجز نے شہرمیں مزیددو نئے کیمپس قائم کردیئے

بدھ 10 جولائی 2019 15:25

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) سپئریر گروپ آف کالجز سرگودہا نے شہرمیں مزیددو نئے کیمپس قائم کردیئے ہیں جن کی بدولت اب سپیریئر کالج سرگودہاسٹی میں سب سے زیادہ چھ کیمپس رکھنے کا اعزاز حاصل کرچکاہے۔کیمپس پانچ اور چھ کا افتتاح ریجنل ڈائریکٹر پروفیسرحامد یونس خان اور معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں عبد الجبار نے طلبہ اور استاتذہ کی موجودگی میں کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسرحامد یونس خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس فائیو اور سیکس میں بھی تمام کلا س رومز مکمل ائیرکنڈیشن، لیبارٹریز، لائبریری، مسجد، ان ڈور آوٹ ڈور کھیلوں کی سہولت اورکینٹین کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ کیمپس بنائے گئے ہیں جہاں فول پروف سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی استاتذہ کی نگرانی میں تمام جدید علوم اور دینی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے، طلبہ اور والدین نے نئے کیمپس کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا سپئیریر کالج کے سرگودہا شہر میں نئے کیمپس کے قیام سے انتہائی مناسب فیسوں میں معیاری تعلیم کی سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :