Live Updates

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی

اسٹیبشلمنٹ کواب کسی سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جون 2025 23:01

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔16 جون 2025ء )سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے، اسٹیبلشمنٹ جس کو فوج کہتے اس کا مورال آسمان تک بلند ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پی ٹی آئی سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جب ملک کو آئی ایم ایف، ایس آئی ایف سی ، اور جنگ کے موقع پر ضرورت تھی اس وقت آپ نے ساتھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اب کیا ضرورت ہے؟ بانی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست عمران خان، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے سیاست سیکھی ہے، مولانا فضل الرحمان ان سب کے سیاسی گرو ہیں، میں منافق نہیں ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے پاس بھی جاؤں گا۔ مزید برآں سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کیمسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں، اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں میری پہلے بانی پی ٹی آئی پھر آصف زرداری اور اب مولانا فضل الرحمن ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات