
فیض حمید کا فیصلہ جون میں نہیں جلد آرہا ہے، میرے نزدیک کورٹ مارشل اور عمر قید ہوگی
ہوسکتا ہے پھانسی نہ ہو، ان کی قسمت اچھی اللہ تعالیٰ ان کو بچا لے، میں اڑھائی سال سے کہہ رہا ہوں کہ فیض حمید فیصلے کا اثر عمران خان پر بھی ہوگا، سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 16 جون 2025
23:50

(جاری ہے)
اب کیا ضرورت ہے؟بانی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست عمران خان، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے سیاست سیکھی ہے، مولانا فضل الرحمان ان سب کے سیاسی گرو ہیں، میں منافق نہیں ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے پاس بھی جاؤں گا، مولانا جو تحریک چلا سکتے ہیں وہ کوئی نہیں چلا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور دوست ہے اور بھائی ہے، یہ حکومت کا ضامن ہے ، کوئی باہر نکلنے کو تیار نہیں سب اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کیلئے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی۔ جنرل باجوہ کے دور میں مارشل لاء لگنے جارہا تھا۔ جنرل باجوہ کو مشورہ دوں گا جو باتیں وہ اب کررہے ہیں اس سے گریز کریں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مارشل لاء پلیٹ میں رکھ کر ملا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ مزید برآں سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کی مسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں، اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں میری پہلے بانی پی ٹی آئی پھر آصف زرداری اور اب مولانا فضل الرحمن ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب کا ہیلتھ سیکٹرزندگیاں کیوں چھین رہا ہے؟
-
چینی مافیا کے خلاف لاہور میں پیرا فورس ان ایکشن، 400 بوریاں ضبط
-
ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرمملکت داخلہ
-
کیا ایک ماں کا تقدس اس ریاست میں اتنا کمزور ہوچکا؟ والدہ کی گرفتاری پرعثمان ڈار کا سوال
-
دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے.علی امین گنڈاپور
-
لاہور، پی ٹی آئی کا 300 کارکنان گرفتار کیے جانے کا دعوی
-
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا.مشاہد حسین سید
-
وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26ویں ترمیم میں بہتری لانے کیلئے مذاکرات کی دعوت دیدی
-
کشمیر: خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے چھ سال
-
پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں سکیورٹی، 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف کی بزرگ رہنماء ریحانہ ڈار ایوان عدل سے گرفتار
-
بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل، کشمیر یوم سیاہ منایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.