Live Updates

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پلیٹ میں مارشل لاء ملا تھا لیکن انہوں نے کہا وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں

جنرل باجوہ کے دور میں مارشل لاء لگنے جارہا تھا۔ جنرل باجوہ کو مشورہ ہے کہ جو باتیں وہ کررہے ہیں اس سے گریز کریں، بانی نے جنرل فیض کے آرمی چیف بننے کیلئے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی۔سینیٹر فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جون 2025 23:34

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پلیٹ میں مارشل لاء ملا تھا لیکن انہوں نے کہا ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 جون 2025ء ) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو توپلیٹ میں مارشل لاء ملا تھا لیکن انہوں نے کہا وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،جنرل باجوہ کے دور میں مارشل لاء لگنے جارہا تھا۔ جنرل باجوہ کو مشورہ ہے کہ جو باتیں وہ کررہے ہیں اس سے گریز کریں، بانی نے جنرل فیض کے آرمی چیف بننے کیلئے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے، اسٹیبلشمنٹ جس کو فوج کہتے اس کا مورال آسمان تک بلند ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جب ملک کو آئی ایم ایف، ایس آئی ایف سی ، اور جنگ کے موقع پر ضرورت تھی اس وقت آپ نے ساتھ نہیں دیا۔

اب کیا ضرورت ہے؟بانی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست عمران خان، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے سیاست سیکھی ہے، مولانا فضل الرحمان ان سب کے سیاسی گرو ہیں، میں منافق نہیں ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے پاس بھی جاؤں گا، مولانا جو تحریک چلا سکتے ہیں وہ کوئی نہیں چلا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور دوست ہے اور بھائی ہے، یہ حکومت کا ضامن ہے ، کوئی باہر نکلنے کو تیار نہیں سب اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کیلئے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی۔ جنرل باجوہ کے دور میں مارشل لاء لگنے جارہا تھا۔ جنرل باجوہ کو مشورہ دوں گا جو باتیں وہ اب کررہے ہیں اس سے گریز کریں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مارشل لاء پلیٹ میں رکھ کر ملا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ مزید برآں سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کی مسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں، اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں میری پہلے بانی پی ٹی آئی پھر آصف زرداری اور اب مولانا فضل الرحمن ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات