اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میںملزم شہزاد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی

بدھ 10 جولائی 2019 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میںملزم شہزاد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ یہ 2015 کا معاملہ ہے،میرے خلاف نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،ضمانت میرا قانونی حق ہے، میری ضمانت کی درخواست کو آصف زرداری کی درخواست کے ساتھ مسترد کر دیا گیا، میں کبھی بنیفیشری نہیں رہا، میں صرف چیکس ڈیپازٹ کرواتا رہا۔عدالت نے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی۔