Live Updates

فرانسیسی وزیر اعظم کی کال جھوٹ، سعودیہ سے پاکستانیوں کی رہائی جھوٹ،روس میں مہمان خصوصی جھوٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم عمران خان کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 11 جولائی 2019 15:07

فرانسیسی وزیر اعظم کی کال جھوٹ، سعودیہ سے پاکستانیوں کی رہائی جھوٹ،روس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جولائی 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کو کھری کھری سنا دیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آج تک جتنے بھی دعوے کیے سب جھوٹ ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیر اعظم کی کال جھوٹ، سعودیہ سے پاکستانیوں کی رہائی جھوٹ، قطر سے 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جھوٹ، روس میں مہمان خصوصی جھوٹ، امریکی سینٹ سے خطاب جھوٹ، لیکن خان صاحب جھوٹ نہیں بولتے، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی عمران خان کے جھوٹوں کی ایک لمبی لائن ہے اورہم ان تمام جھوٹوں کو بےنقاب کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو نیا گھر اور نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن سب دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت بھی جھوٹ ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے گذشتہ ہفتے یہ خبر آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے لیے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور اس کے تحت وزیراعظمعمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے تاہم اب روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بظاہر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ یہ بیان گذشتہ ہفتے گردش کرنے والی خبروں کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کی دعوت قبول کرلی اور وزیراعظمپاکستان عمران خانستمبر میں روس کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے دورہ روس کی دعوت بشکک میں ایس سی اوسمٹ کے دوران ملاقات میں دی گئی۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا کے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستانعمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں مہمان خصوصی کےطور پر مدعو کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات