وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نکاسی آب کی کارروائیاں تیزتر کرنے اور ٹریفک کی بلاتعطل آمد و رفت یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 11 جولائی 2019 21:14

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نکاسی آب کی کارروائیاں تیزتر کرنے اور ٹریفک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا حکام کو نکاسی آب کی کارروائیاں تیزتر کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واسا حکام کو موقع پر پہنچ کر کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر نکاسی آب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی بلاتعطل آمد و رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔