Live Updates

سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر دیا ہے،حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری اپنے والے والد اور پھپھو اور ان کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے غریب عوام کو دھرنوں کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، مریم نواز اپنے خاندان کو بچانے کے خاطر پاکستان کے اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکا رہی ہیں،بیان

جمعرات 11 جولائی 2019 23:29

سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر دیا ہے،حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس کراچی میں کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر دیا ہے ایک طرف بلاول زرداری کو اپنے والے والد اور پھپھو اور ان کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے غریب عوام کو دھرنوں کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، دوسرے جانب مریم نواز اپنے خاندان کو بچانے کے خاطر پاکستان کے اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکا رہی ہیں۔

بلاول اگر عوامی لیڈر بننا چاہتے ہیں تو عوامی کام کریں گے اپنے حلقے میں موجود ایڈز کے مریضوں کا حال بھی پوچھ لیں جن کو علاج کی ضرورت ہے رتو دیرو میں ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کروائیں غفلت کرنے پر سندھ حکومت کے وزراء کے خلاف کارروائی کریں لیکن ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے جو قوم سے وعدہ کیا ہے وہ پائے تکمیل ہونے جارہا ہے ، مختلف اسکیموں متعارف ہوچکی ہیں جن پر کام بھی شروع ہوچکا ہے لیکن پیپلزپارٹی اور ن لیگ عوام کو گمراہ کر کے اپنے جانائز مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن نئے پاکستان میں کسی بھی چور لٹیرے کو این آر او نہیں ملے گا۔

ستر سالوں سے باریاں لینے والے سیاستدانوں کا حساب مکمل ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں کمسن بہن بھائی کے قتل پر انتہائی افسوس ہوا سندھ میں معصوم بچوں کے ساتھ تشدد کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جو سندھ حکومت کی ناکامی ہے، سندھ حکومت نے شہریوں کو تحفظ دینے کے لئے کوئی واضح پلان نہیں بنایا ہے ۔ حیدرآباد دو معصوم بہن بھائیوں دس سالا قادر بخش اور سات سالا رخسانہ سیال کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سرے عام پھانسی دلوائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا سندھ میں جعلی اکائونٹس کیس میں ملوث افراد کی گرفتاری عوام کے لئے خوش آئند ہے، عوام کا لوٹا ہوا پئسا واپس دلوائیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات