عوامی نیشنل پارٹی کا سانحہ کچلاک کے شہداکو ان کی برسی کے موقع پر بھرپور خراج عقیدت پیش

جمعرات 11 جولائی 2019 22:40

$کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں سانحہ کچلاک کے شہداکو ان کی برسی کے موقع پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے شہید قاسم خان ‘ شہید محبت خان اور دیگر شہداکی قربانیاں ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں ، پارٹی شہداکے ارمانوں کی تکمیل سے غافل نہیں ،پشتونوں کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی صف اول میں کھڑی ہے اورہمیشہ کھڑی رہے گی ۔

اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے صوبائی بیان میں شہید قاسم خان ، محبت خان شہیداور سانحہ کچلاک کے دیگر شہداکوان کی برسی منعقدہ13 جولائی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13جولائی کو شہداکی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا سانحہ کچلاک کے شہداپشتون قومی تحریک کے شہداہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں بلکہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ، عملی جدوجہد کی اور اس جدوجہد کے دوران قید و بند سے لے کر ہر طرح کی قربانیاں دیں دشمنوں کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ بم دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مذموم ہتھکنڈوں سے عوامی نیشنل پارٹی کی آواز کو دبایا جائے لیکن جب تک پارٹی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے پارٹی پشتونوں کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی ۔

شہید قاسم خان ، شہید محبت خان اور سانحہ کچلاک کے دیگر شہداکی یاد ہمیشہ باقی رہے گی پارٹی شہداکے ارمانوں کی تکمیل چاہتی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کبھی بھی غفلت کامظاہرہ نہیں کرے گی بلکہ ہمیشہ صف اول میں کھڑی رہے گی ۔ بیان میں سانحہ کچلاک کے تمام شہداکو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیراہتمام شہدائے کچلاک کی یاد میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور شہداکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جس میں کارکن اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔