پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے 20 رکنی وفد کی عالمی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

جمعہ 12 جولائی 2019 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے 20 رکنی وفد نے یوتھ اکنامک فورم کی ریسرچ اینڈ پبلکیشن ایسوسی ایٹ سدرہ عمر کی سربراہی میں عالمی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی بینک کی پاکستان کے بارے میں حالیہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام لیڈر ذبیح اے محب نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں جائزہ پیش کیا اور اس سلسلے میں بہتری کے لئے تجویز پیش کی۔

(جاری ہے)

آپریشن منیجر ملینڈا گیٹ نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ ترقی کا سفر طے کرنے والے ممالک کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کو معاشی ترقی میں مدد دینے کے لئے رپورٹ میں پیش کئے جانے والے طریقوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے میکرو اکنامکس استحکام، جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح بڑھانے، کاروبار میں آسانی، برآمدات و سیاحت میں اضافے، آبادی کی شرح پر قابو پانے اور قومی معیشت میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے پر زور دیا۔ یوتھ اکنامک فورم کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر فرحان خالد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔