Live Updates

حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے ،شدید مہنگائی سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی قائدین کو نیب کے ذریعے نوٹس جاری کررہی ہے،عبد الغفور حیدری

ججز کی کردار اور اعترافی بیان کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی سزا کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی ،اب ان کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے،مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

اتوار 14 جولائی 2019 18:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ ججز کی کردار اور اعترافی بیان کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دی گئی سزا کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی اب میاں نواز شریف کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے مولانا فضل الرحمان کو نیب کی نوٹس خالصتاًً بدنیتی پر مبنی ہے مولانا فضل الرحمان نیب کو چیلنج کررہے تھے اس لیئے نیب نے انہیں نوٹس دیا جمعیت ایسی انتقامی کاروائیوں کو نہ ماضی میں تسلیم کی ہے اور نہ آئیندہ کریں گے حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیئے اور شدید مہنگائی سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیئے سیاسی قائدین کو نیب کے زریعے نوٹس جاری کررہی ہیں حکومت چاہے جتنے بھی روڑے اٹکائے ہم پشاور اور کوئٹہ کے بعد اسلام آباد کا رخ کریںگے اور عمران نیازی اور ان کے حواریوں کو اسلام آباد سے نکال دیں گے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کی حفاظت ہر صورت میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم اختریہ میں حفاظ کرام کی ختم قرآن پاک کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاتقریب سے جمعیت علمااسلام کے رہنما سردارزادہ میر زاہد لہڑی مولانا عطاء اللہ اختری مولانا محمدقاسم فاروقی مولانانظام الدین نیچاری اور دیگر نے بھی خطا ب کیا جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا ہیکہ نیب انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کرنا خالصتاًً بد نیتی پر مبنی ہے جمعیت علماء اسلام اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور جمعیت علماء اسلام نے ایسی کاروائیوں کو نہ ماضی میں تسلیم کیا ہے اور نہی آئیندہ کریں گے اور نیب کو یہ حق نہیں پہنچتی کہ وہ لاجوازلوگوں کی پگڑیاں اچھالیں مولانا فضل الرحمن نے مسلسل نیب کو چیلنج کیا ہے اس وجہ سے انہیں نیب نے نوٹس جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ نیب ملک میں مہنگائی کا سونامی برپا کرنے والے حکمرانوں کو کیوں نوٹس جاری نہیں کرتی جنہوں نے شدید مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکال دی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے نااہلی کو چھپانے کے لیئے اور شدید مہنگائی سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیئے نیب کے زریعے لوگوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ججز کے کردار اور اعترافی بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ سابق وزیر آعظم محمد نواز شریف بے گناہ ہے اسے فوری طور پر رہا کیا جائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات