لندن پولیس نے نفرت انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم کے بانی کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کردی

اتوار 14 جولائی 2019 21:45

لندن پولیس نے نفرت انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم کے بانی کی ضمانت ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) لندن پولیس نے نفرت انگیز تقریر کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم ضمانت پرجواب دینے کے لیے مقررہ تاریخ پر پولیس اسٹیشن آئے۔پولیس کے مطابق انھیں ستمبر کے وسط میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس میں تحقیقات جاری ہے۔بانی ایم کیو ایم کو منگل 11جون کو گرفتار کیا گیا تھااور انہیں 36 گھنٹے پولیس حراست میں رکھا گیا تھا۔