ملک کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے عمرانی حکومت کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،حاجی عالم زیب خان
ابھی ایک سال پورا نہیں اور ملک قرضوں اور بحرانوں کی دلدل میں چلاگیا۔عمرانی سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، رہنما جمعیت علمائے اسلام
منگل 16 جولائی 2019 00:03
(جاری ہے)
اہل کراچی اپنی ضروریات زندگی اور عزت کس سے مانگیں شہریوں کو کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری نے جہاں فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے وہاں پینے کے پانی کی عدم سپلائی اور لوڈشیڈنگ نے ہلاکر رکھدیا ہے۔
قاری محمد عثمان نے کہا کہ ایک طرف کراچی کے شہری چھوٹے بڑے تاجر و ٹرانسپورٹرز غرض زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں عوام بے یار و مدد گار کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں تو دوسری طرف ہر نیا دن مہنگائی کا نیا طوفان لیکر آتا ہے۔عام شہری اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کے چولہے بجھا دئے گئے ہیں۔ جس سے بہر حال خطرناک صورتحال کی نوید سنائی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت اور لوٹا پارٹی کے وزرائ کو اپوزیشن کی کردار کشی کے ایک غیر ضروری اور بھونڈے قسم کے کام پر لگادیا ہے۔ایسے لوگ جنکا کردار اور ماضی خود بد نما داغ ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو فوری طور پر پانی و بجلی کے بحران سے نجات دلاتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات گیس بجلی خوردونوش کی تمام اشیائ کی قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے اصل پوزیشن کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت ملک اور قوم پر عذاب الہی سے کم نہیں،لہذا شہری اجتماعی طور پر رجوع الی اللہ اور توبہ استغفار کا بھی اہتمام کریں۔عشائیے میں مولانا گل محمد تالونی، مولانا مصباح العالم، محمد الیاس خان، حاجی فرید خان،مولانا مسکین،جمعیت علمائ اسلام کے پی ایس 112، 113، 114، 115،116، 120 کے امرائ ونظمائے عمومی مولانا عبدالسلام شاہ، مفتی اشرف، مولانا محمد بلال، مولانا عبدالحفیظ لاشاری، مولانا گل رفیق، مولانا ظاہر شاہ، حافظ محمد نعیم، مفتی فیض الحق، مفتی کفایت اللہ، مولانا احسان قریشی،قاری بخت نذیر، قاری احمد سعید،مولانا احتشام الحق، فضل الہی، مولانا شمس الرحمن،مولوی عمر گلاب، عطائ الرحمن دیشانی، مولانا عبدالطیف،قاری نور الرحیم، نذیر احمد خان اور دیگر بڑی تعداد میں جماعتی احباب موجود تھے۔#مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.