ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید23پیسے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں50پیسے کااضافہ

منگل 16 جولائی 2019 20:37

ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری ہے ،منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید23پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں50پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 23پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.90روپے سے بڑھ کر160.13روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے بڑھ کر160.23روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں50پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میںاستحکام،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.50روپے سے بڑھ کر160.00روپے اورقیمت فروخت160.50روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں25پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں30پیسے اورقیمت فروخت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.50روپے سے بڑھ کر179.75روپے اورقیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر181.75روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.80روپے سے گھٹ کر199.50روپے اورقیمت فروخت201.90روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت30پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں20پیسے اورقیمت فروخت میں30 پیسے کااضافہ ریکارٖڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.40روپے سے بڑھ کر42.60 روپے اورقیمت فروخت42.90روپے سے بڑھ کر43.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے بڑھ کر43.60روپے اورقیمت فروخت میں43.90روپے سے بڑھ کر44.00روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.00روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔