لاہور،ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا تھانوں کی ورکنگ میں بہتری کیلئے پولیس سٹیشنز کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری

منگل 16 جولائی 2019 20:49

لاہور۔16 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تھانوں کی ورکنگ میں بہتری لانے کے لئے پولیس سٹیشنز کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ئے تھانہ نولکھاکا دورہ کیا۔تھانہ کے دورہ کے موقع پر ان کی ملاقا ت فرنٹ ڈیسک پر اپنے ساز و سامان کی گمشدگی رپورٹ کے لئے آنے والے اٹک کے شہری وقاص سے ہوئی جس کے پاس وا پس جانے کیلئے کرایہ بھی نہیںتھا ۔

اشفاق خان نے ذاتی جیب سے مسافر وقاص کی مالی مدد کرتے ہوئے اسے اٹک واپسی کے لئے کرایہ کی رقم دی۔اشفاق خان نے پولیس ملازمین کو مسافر شہری کو گھر واپس جانے کے لئے بحفاظت بس سٹینڈ پر پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔اشفاق خان نے تھانہ نولکھا کے رپورٹنگ روم،لاک اپ، بیرک اور دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تھانہ میں ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک اور حوالات میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فنکشنل ہونے کی ہدایت کی اور سٹاف کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آن جاب بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لا ہور نے تھانہ نولکھا کا ریکارڈ اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ اشفاق خان نے تھانہ کے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشنز محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران وا ہلکار کلین اینڈ گرین پولیس سٹیشنز مہم کے تحت تھانوں کی صورتحال میں بہتری لائیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والا ہر شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی پرسن ہے، اسے عزت دینا ہم پر لازم ہے۔