’’امین‘‘ ہونے کے جھوٹے دعویداروں کے چہرے 22 کروڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں‘عثمان بزدار
قومی وسائل میں خیانت کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا، گزشتہ حکومتوں نے ریکارڈ کرپشن کرکے پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھے گی، کرپٹ عنا صر کو ملکی ترقی میں حائل نہیں ہونے دیں گے
منگل 16 جولائی 2019 22:15
(جاری ہے)
سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بگاڑ پیدا ہوا۔
گزشتہ ادوار کی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میںمنصوبوں کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کیا گیا۔غریب عوام کے لوٹے گئے وسائل کا حساب پوری قوم مانگ رہی ہے۔جن لوگوں نے سیاست کی آڑ میں لوٹ مار کی، ان کا یوم حساب آن پہنچا ہے اور کرپشن زدہ لوگوں کو ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی دولت کے چھن جانے کا خوف ہے۔کرپٹ عناصر احتساب سے بچنے کیلئے حیلے بہانے تراش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوبدحال کرکے خود کو خوشحال کرنے والوں کو قوم پہچان چکی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھے گی۔ کرپٹ عنا صر کو ملکی ترقی میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ کرپشن کے نا سور نے ملک کو زوال پذیر کیا ۔ گزشتہ حکومتیں قومی خزانے میں کرپشن نہ کرتیں تو آج ملک خوشحال ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے ادوار میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے معیشت کوتباہ کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہم قومی خزانے کے امین ہیں اور سرکار کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلدمشکلات ختم ہو جائیں گی اورپاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.