شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول، مزید انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں: فردوس عاشق اعوان

چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، ٹویٹ

منگل 16 جولائی 2019 22:56

شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول، مزید انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں: فردوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا 'کھرا' برطانیہ جا رہا ہے، مزید انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچا رہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا، دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا، 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے۔