کوآرڈینیٹر ہیلتھ منسٹر پنجاب نے ایم ایس میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر نور کو 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

بدھ 17 جولائی 2019 13:47

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) میاں حامد محمود سجادہ نشین داتا دربار اور چوہدری شہزاد فاروق کوآرڈینیٹر ہیلتھ منسٹر پنجاب نے اپنی مدد آپ کے تحت مخیر حضرات سے 10 لاکھ روپے کی رقم جمع کی- انہوں نے یہ رقم میاں منشی ہسپتال میں نئے جنریٹر کی خریداری کے لیے اکٹھی کی ہی- بجلی چلے جانے کی صورت میں میاں منشی ہسپتال میں مریضوں کو پریشانی اور آپریشن تھیٹر میں کافی مشکلات تھیں- میاں حامد محمود سجادہ نشین داتا دربار اور چوہدری شہزاد فاروق کوآرڈینیٹر ہیلتھ منسٹر پنجاب نے آج ایم ایس میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر نور کو 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا- اس موقع پر ایم ایس میاں منشی ہسپتال نے میاں حامد محمود اور چوہدری شہزاد فاروق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس رقم سے ہسپتال میں مریضوں کے لیے آسانی پیدا ہوگی-