بجٹ کے بعد ملک بے یقینی اور بے چینی کی لپیٹ میں آ گیا ہے،میاں زاہدحسین
شرح سود میں اضا فہ سے مہنگائی کی نئی لہر سا منے آئیگی،اسٹاک مارکیٹ میںمندی ،صنعتیں گو مگو کا شکار جبکہ معاشی اشارئیے کمزور ہو رہے ہیں، سابق صوبائی وزیر
بدھ 17 جولائی 2019 18:34
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی ترقی ،ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔روز ایک نیا بحران سر اٹھا رہا ہے جبکہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطا بق مہنگائی 13فیصد جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطا بق 11فیصد ہے جس نے پوری قوم کوکڑی آز ما ئش میں مبتلا کر دیا ہے۔فنانس ایکٹ2019 کے بعد سے کاروباری برادری مختلف ترامیم پر کنفیوز ہے جس کی معقول وضاحت کے باوجود ہیجانی کیفیت بدستور موجود ہے کیونکہ چھوٹے تاجر ٹیکس نیٹ میں آنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے جوڈیشل ایکٹوازم اور متعلقہ حکام کی نا اہلی کے نتیجہ میں پاکستان پر6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد ہو چکا ہے جس سے نمٹنا ایک مسئلہ ہو گا کیونکہ عالمی ٹریبیونل کے فیصلے پر عمل نہ کرنے سے بیرونی ممالک میں موجود پاکستان کے تمام اثاثے ضبط ہو سکتے ہیں۔ریکوڈک مقدمہ میں پاکستان کی شکست دو سال قبل ہی یقینی ہو گئی تھی مگر کسی نے عدالت سے باہر تصفیہ کرنے کی کوشش نہیں کی ۔اگر سٹیل مل کی نجکاری نہ روکی جاتی تو ملک کو کھربوں روپے کا نقصان نہ ہوتا اور اگر13 سال قبل ایل این جی کا معاہدہ ہونے دیا جاتا تو ملک میں گیس کا بحران بہت پہلے ختم ہو جاتا۔سرمایہ کاروں کی حق تلفی کے نتیجہ میں ملک پر بھاری جرمانے عائد ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس لئے مستقبل میںسرمایہ کاروں کو ہراساں کرنے اور جھوٹے الزامات لگانے کے خلاف مکینزم بنانے کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی معاہدوں میں ملکی مفاد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ بعد میں معاہدوں میں تبدیلی سے ملکی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ ضرر رساں معاہدوں میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں کا احتساب بھی ضروری ہے تاکہ وہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کریں اس سلسلے میں وز یر اعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیشن قا ئم کرنے کا عند یہ دیا ہے جو خوش آئند ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک پر آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کی تلوار بھی لٹک رہی ہے جو کسی حد تک ملکی مفادات کے مطا بق تو ہے مگر ان پرعمل درآمدکی کوششوں نے ملکی معا شی نظام کو ہلا کر دکھ دیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.