کراچی ،پی ایس پی کی21 جولائی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بدھ 17 جولائی 2019 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پاک سر زمین پارٹی 21 جولائی کو باغ جناح گرانڈ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کر رہی ہے، جس کا عنوان کراچیاب نہیں تو کب کیا اب بھی ایسے ہی جینا ہے اگر نہیں،تو پھر مصطفی کمال کی آواز بنو!" شہر کراچی میں 21 جولائی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کراچی مییں پی ایس پی کے پرچموں کی بہار، اہم شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو رنگ برنگے قمقموں ، جھنڈوں، بینرز ،پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور پینا فلیکس سے سجایا جارہا ہے، اس سلسلے میں زمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد دن رات کوشاں ہیں اور اسی طرح پی ایس پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل سمیت ٹارن کے زمہ داران کراچی کے مختلف علاقوں کا دروہ کر رہیہیں، وہاں عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور انہیں 21 جو لائی کو ہونے والے جلسے کی دعوت اورہینڈ بل تقسیم کییجارہے ہیں، اس موقع پر عوام کا جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کا عزم، شہر کراچی کی عوام اس بات پہ نازاں و فرحاں ہیں کہ اب کراچی لاوارث نہیں رہے گا، مصطفی کمال ہی کراچی سمیت سندھ اور پاکستان کے مسائلِ حل کرنے کی نیت، کردار اور صلاحیت رکھتے ہیں، کراچی میں بسنے والی تمام قومیتیں کو یقین ہے کہ مصطفی کمال ہی کراچی کی آواز ہے جو پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے۔