مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی سے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

بدھ 17 جولائی 2019 20:48

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی سے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کر رہی ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی معاشی زونز میں بہترین سہولیات فراہم کریں گے جبکہ خصوصی معاشی زونز میں صنعتوں کو خصوصی ٹیکس چھوٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری اہم ہے، حکومت ملک میں تمام تر کاروبار کو رجسٹر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے معیشت کا دستاویزی ہونا ضروری ہے، موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔