Live Updates

کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں بھارت کو شکست ہوئی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 17 جولائی 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں بھارت کو شکست ہوئی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کے حوالے سے بھارتی حکومت کے تمام مطالبات کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے معاملے پر پاکستانی موقف کا تسلیم ہونا پوری قوم کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے حق میں اپنا فیصلہ دیدیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا حصہ ہے اس لیے ہمیں بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بہتر ہوں گے اور ایک دوسرے کے تحفظات کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات