قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ کا لرننگ منیجمنٹ کی اہمیت اور استعمال کے حوالے سے لیکچر

جمعرات 18 جولائی 2019 12:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نتائج پر ممبنی’’ تعلیم اور جانچ پڑتال کے نظام ‘‘کے عنوان پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روزہ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے موجودہ دور میں لرننگ منیجمنٹ کی اہمیت اور استعمال کے حوالے سے لیکچر دیا۔ لیکچر میں وائس چانسلر نے لرننگ منیجمنٹ سسٹم سے حاصل ہونے والے فوائد اور آسانیوں سے متعلق ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

شرکاء نے وائس چانسلر سے لرننگ منیجمنٹ کے حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھے جن کے انہوں نے تسلی بخش جواب دئیے ۔ اس سے قبل قراقرم یونیورسٹی کے سینئر پروگرام سیرت آمین اور ویب ڈی ولپر عیسیٰ نے لرننگ منیجمنٹ سسٹم کی تعارف اور اس کا نتائج پر ممبنی نظام اور جانچ پڑتال سے تعلق کے حوالے سے پریذنٹیشن دی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چار روزہ ورکشاپ کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، جس میں نتائج پر ممبنی نظام اور جانچ پڑتال ،شعبہ جاتی پلان اور مشن تیار کرنے، شعبہ جاتی تعلیمی مقاصد تیار کرنے، ایک سالہ نتائج پر ممبنی تعلیم کے لئے پرفارمہ تیار کرنے اور ایل ایم ایس کو نتائج ممبنی تعلیم اور جانچ پڑتال استعمال میں لانے کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ تربیت فراہم کیجائے گی ۔

ورکشاپ کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر نے کیاہے۔

متعلقہ عنوان :