اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 10پروازیں منسوخ

مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی مقررہ شیڈول کے برعکس گھنٹو ں تاخیر کا شکار رہیں

جمعرات 18 جولائی 2019 13:43

اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 10پروازیں منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 10پروازیں منسوخ جبکہ 6تاخیر کا شکار رہیں ،مسافر ٹرینوں کے شیڈول میں بھی گھنٹوں تاخیر کا سلسلہ بر قرار ہے ۔انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنے والی پرواز891،دمام جانے والی پرواز 158اور آنے والی پرواز 157،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 595اور آنے والی پرواز 594 جبکہ پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 630اور جانے والی پرواز 629منسوخ کر دی گئیں۔

سعودی ائیر کی ریاض سے آنے والی پرواز 736،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 654،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،سعودی ائیر کی مدینہ جانے والی پرواز 739اورپی آئی اے کی اسلام اباد جانے والی پرواز 650مقررہ شیڈول کے برعکس تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لاہور،کراچی،کوئٹہ اورفیصل آباد کے درمیان آنے اورجانے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،تیز گام ڈھائی گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ ،جناح ایکسپریس 4گھنٹے ، شالیمار ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے جبکہ فرید ایکسپریس مقررہ شیڈول سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔