آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS)سے پنجاب کے 730 سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری

جمعرات 18 جولائی 2019 17:39

آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS)سے پنجاب کے 730 سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء) سرکاری ویب سائٹ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS)کے ذریعے پنجاب کے 730 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے جس کی وجہ سے طلبا سرکاری کالجوں کی لمبی قطاروں کی بجائے گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

OCAS ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب‘ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پنجاب بینک کی مشترکہ کاوش ہے۔کالجوں میں داخلے کی آن لائن درخواست تین آسان اور مختصر مراحل میں دی جا سکتی ہے۔ ویب سائٹ پر 2011ء سے اب تک 16لاکھ درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔

متعلقہ عنوان :