امارات کی سڑکوں پر گاڑیوں کے کرتب دکھانے والے تین نوجوان گرفتار

ملزمان نے گاڑیوں کے خطرناک کرتبوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی

جمعرات 18 جولائی 2019 20:34

فجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات کی سٹرکو ں پر گاڑیوں کے کرتب د کھانے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تین اماراتی نوجوانوں کو ایک اماراتی شاہراہ پر گاڑیوں کی رِیس اور مختلف خطرناک اسٹنٹس کرتے دکھایا گیا تھا۔

ان نوجوانوں کی خطرناک ڈرائیونگ کے باعث سڑک پر سے گزرنے والے دیگر ڈرائیورز کو بھی ڈرائیونگ میں شدید دٴْشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور اٴْن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں محسوس ہو رہی تھی۔نوجوانوں نے اماراتی ریاست بادیہ اور حلال کے علاقوں میں گاڑیوں کے خطرناک اسٹنٹس کیے جس سے ہائی ویز کے کچھ حصّے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

فجیرہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیر محمد بن نایا التٴْناجی نے بتایا کہ ان نوجوانوں کی خطرناک ڈرائیور نہ صرف ان کی ذات بلکہ دٴْوسرے ڈرائیورز کے لیے بھی شدید خطرے کا باعث بنی جبکہ اس سے علاقے کی قیمتی املاک کو بھی نقصان پنجنے کا خدشہ تھا ۔

ان تینوں نوجوانوں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کر کے فجیرہ ٹریفک پراسکیوشن کے حوالے کیا گیا۔ جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ان خطرناک اسٹنٹس میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ اس کے علاوہ ان تینوں ڈرائیورز پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔