فیصل رضا عابدی نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس سے بری

انسداددہشت گردی کی عدالت میں دائر2مقدمات میں پہلے ہی عابدی کو بری کیاجاچکاہے

جمعرات 18 جولائی 2019 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) انسداد الیکٹرنک کرائم کی خصوصی عدالت کے جج طاہرمحمودخان کی عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظورکرلی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے فیصل رضاعابدی کی طرف سے دائربریت کی درخواست پرپہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کومقدمہ سے بری کرنیکاحکم سنادیا۔یادرہے کہ فیصل رضا عابدی پر اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے تھے،انسداددہشت گردی کی عدالت میں دائر2مقدمات میں پہلے ہی ان کو بری کیاجاچکاہے۔