فلپائنی شخص ہم وطن خاتون کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار

40 سالہ شخص نے باتھ رُوم کی کھڑکی سے موبائل کے ذریعے پڑوسی خاتون کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنائی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 19 جولائی 2019 12:13

فلپائنی شخص ہم وطن خاتون کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19جولائی 2019ء) دُبئی میں ایک شخص کو اپنی پڑوسی کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک فلپائنی خاتون اپنے اپارٹمنٹ کے باتھ رُوم میں نہا رہی تھی اچانک اُس کو کھڑکی میں سے کسی شخص کا ہاتھ نظر آیا جس نے ایک موبائل تھام رکھا تھا۔ پہلے تو لڑکی نے اسے اپنا وہم سمجھا مگر جب اُس نے غور کیا تو واقعی کوئی کھڑکی میں موبائل تھامے کھڑا تھا۔

اس صورتِ حال پر وہ اچانک گھبرا کر چیخ پڑی اور پھر فوراً باتھ رُوم سے باہر آ گئی۔ اور اپنے بھائی کو ساری بات بتائی۔ دونوں نے اپارٹمنٹ سے باہر آ کر ادھر ادھر نظر دوڑائی تو وہاں کوئی بھی شخص نظر نہ آیا۔ اس کے بعد وہ گراؤنڈ فلور پر ڈیوٹی دینے والے چوکیدار کے پاس گئے اور اُس سے سے پُوچھا کہ اُس نے کسی اجنبی شخص کو بلڈنگ سے باہر نکلتے ہوئے تو نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

مگر چوکیدار کی جانب سے انکار پر وہ دونوں مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک اُن کا ہم وطن پڑوسی اپنے اپارٹمنٹ سے باہر آیا اور پُوچھنے لگا کہ خیر تو ہے وہ گھبرائے ہوئے کیوں ہیں؟ انہوں نے اس سے پوچھا کہ کہیں اُس نے کسی مشکوک شخص کو تو نہیں دیکھا۔ اس پر پڑوسی نے کہا کہ تھوڑی دیر قبل اُس نے ایک بھارتی نوجوان دیکھا تھا اپارٹمنٹس کے دروازوں پر اشتہاری پمفلٹ پھینک رہا تھا۔

پڑوسی اس دوران اُن سے عجیب و غریب قسم کے سوالات بھی کرتا رہا۔ دونوں بہن بھائیوں نے چوکیدار کے پاس جا کر اُس سے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی تو پتا چلا کہ وہاں کوئی بھی نوجوان اشتہاری پمفلٹ پھینکنے نہیں آیا تھا۔ اس سے اُنہیں شک ہو گیا کہ پڑوسی جھوٹ بول رہا ہے، ہو نہ ہو وہی اس ساری شرمناک کارروائی میں ملوث ہے۔ انہوں نے دوبارہ پڑوسی سے سختی سے بات کی تو اُس نے مان لیا کہ اُس سے غلطی ہوئی ہے۔ اُسی نے ویڈیو بنائی تھی مگر تھوڑی دیر بعد اُس نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے 40 سالہ پڑوسی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔