Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا میانوالی ایکسپریس کے اجراء پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ

میانوالی ایکسپریس سے میانوالی کے لوگوں کو ایک بہترین سفری سہولت میسر آئے گی

جمعہ 19 جولائی 2019 19:21

وزیراعظم عمران خان کا میانوالی ایکسپریس کے اجراء پر وفاقی وزیر ریلوے ..
میانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے میانوالی ایکسپریس کے اجراء پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا ،میانوالی ایکسپریس سے میانوالی کے لوگوں کو ایک بہترین سفری سہولت میسر آئے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میانوالی ایکسپریس کا اجراء کیا ہے ،1990کے بعد میانوالی کے لوگوں کا براہ راست جانا ناممکن تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ،ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے ، پہلا سال بہت مشکل تھا ،پیسے کی کمی تھی ،حکومت ملی تو ملک مقروض تھا ،اب آسانیاں پیدا ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انگریز کے جانے کے بعد کسی نے ریلوے سسٹم پر توجہ نہیں دی ، ایم ایل ون چین کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی تا لاہور ،پشاور سفر آدھے سے کم ہوجائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات