بہاولپور: مجھ پراورمیری فیملی پرقاتلانہ حملہ کیاگیا، چیئرمین صادق دوست موومنٹ

جمعہ 19 جولائی 2019 22:21

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) مجھ پراورمیری فیملی پرقاتلانہ حملہ کیاگیامیری گاڑی روک کر مجھے زدوکوب،میری بیوی بچوں اورہمشیرہ کے کپڑے پھاڑ دیئے پولیس تھانہ کینٹ مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ،مجھے اورمیری فیملی کوجانی اورمالی تحفظ فراہم کیاجائے ان خیالات کااظہار صادق دوست موومنٹ کے چیرمین فرخ رفیع عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ چیرمین سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان، وچولستان بچائوتحریک راشدعزیزبھٹہ، بشپ نعیم عیسی، پی پی پی کے سینئرعہدہ دارملک امتیاز چنڑ، سینئرنائب صدر پی پی پی جنوبی پنجاب منیارٹی ونگ پیٹرجان مٹو، آل پاکستان کرسچن موومنٹ کے لیاقت آفتاب،ودیگرچولستان کے متاثرین ہمراہ تھے اس موقع پر صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی نے پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے بیوی بچوںاورہمشیرہ کے ہمراہ گاڑی میں دوبئی چوک کی طرف جارہاتھا کہ ایک ڈالہ برنگ سفیدنمبری bwp-430 سرخ نمبرپلیٹ نے پیچھے میری گاڑی کوہٹ کیا جس سے میری گاڑی کی بیک سائیڈ مکمل طورپرتباہ ہوگئی اس ڈالہ میں مبینہ طورپر فیض الرشیدعباسی اوراسکا بیٹا حمزہ عباسی جومسلح پسٹل تھے اورڈالے کوفیض الرشیدعباسی ڈرائیورکررہاتھا اسی طرح اس کے ہمراہی ایک اورڈالہ جس میں دولوگ نامعلوم الاسم مسلح ہائے کلاشنکوف تھے انہوں نے مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی اورمجھے ماراپیٹا اوردھکے دیئے میری جیب سے 550000 روپے نقدنکال لئے میری ہمشیرہ گلریزعباسی ایڈوکیٹ سے دست درازی کرتے ہوئے ان کے کپڑے پھاڑدیئے اورمیری بیوی حنافرخ ،میرے بیٹے محمداعظم عمرپانچ سال کوماراپیٹااورمیرے چھوٹے بیٹے محمدآذان عمر19 ماہ کوبھی پٹخ مارا میرے شورواویلہ پر لوگ اکٹھے ہوئے جس پر ملزمان مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے میں نے فوری طورپر 15 کو11-18 پرکال کی لیکن کوئی نہیں آیا متعددبارکال کرنے کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیرسے تھانہ کینٹ کاسب انسپکٹر ملک منصورموقع پرپہنچااس دوران وقوعہ کے چشم دیدگواہ ملک لیاقت چنڑ اورشیرازمنیر ودیگرکثیرتعدادمیں گواہان کے ساتھ تھانہ کینٹ بیان دینے گئے جن کوملک منصور سب انسپکٹر نے ڈرادھمکاکر بھگادیا اورخود تھانہ کے اندرمیرے نامزدملزمان کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہوگیا اورانہیں وی آئی پی پروٹوکول دیکرسازباز کرتے ہوئے تھانہ سے رخصت کیا اورمجھے دھمکی دی کہ آپ کے خلاف ملزمان جھوٹی درخواست دے دیں گے اورآپ کوناجائزمقدمہ میں ملوث کردیں گے لہذا آپ فوری طورپر اپنی درخواست کی پیروی سے بازآجائیں ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں فرخ رفیع عباسی نے بتایا کہ پولیس بااثرملزمان کے اثرورسوخ کی وجہ سے مقدمہ درج کرنے اورکاروائی سے گریزاں ہیں اور5 رو زگزرنے کے باوجود ابھی تک ہمارے اوپرکئے گئے قاتلانہ حملہ کامقدمہ درج نہیں کیاگیا انہوں نے کہاکہ اگرہمیں انصاف نہ ملاتومیں چیف جسٹس سپریم کورٹ ، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ تک جاونگا میری وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آرپی او بہاول پور،ڈی پی او بہاول پورسے اپیل ہے کہ ہمیں جانی اورمالی تحفظ دیاجائے اورملزمان میاں فیض الرشیدعباسی، حمزہ عباسی ودیگرنامعلوم مسلح افرادکے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اورہمیں انصاف فراہم کیاجائے