حیدرآباد ، عدالت 21جولائی کو دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم واپس لے کر 14 اپریل 2019ء کو کامیاب ہونے والی باڈی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے،عماد تراب خواجہ پروگریسو گروپ کی اپیل

جمعہ 19 جولائی 2019 23:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) عماد تراب خواجہ پروگریسو گروپ کے سربراہ عماد تراب علی خواجہ، صدف شیخ، ذوالفقار چوہان اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدالت سے اپیل کی کہ 21جولائی کو دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم واپس لے کر 14 اپریل 2019ء کو کامیاب ہونے والی باڈی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یاکہ ہلال احمر حیدرآباد میں گذشتہ 27 سالوں سے قابض ڈ اکٹر محمد فاروق میمن نے سندھ ریڈ کریسنٹ کراچی سے مل کر ایک سازش کے تحت 14 اپریل 2019ء کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عماد تراب پروگریسو گروپ کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کرکے 225 ممبران ووٹرز میں سے 184 ممبران ووٹرزنے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیالیکن ڈاکٹر فاروق میمن اور اس کے ساتھیوںنے الیکشن کے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے 184ووٹرز کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے جبکہ 14 اپریل 2019ء کو ہونے والے انتخابات صاف اور شفا ہوئے تھے لیکن انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرکے متنازع بنا دیا گیا ہے اور کل 21 جولائی 2019ء کو دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور اِس حکم کو ہم نے بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہلال احمر اسپتال کے سیاہ اور سفید کے مالک بننے والے گروپ نے ہسپتال کو ملنے والی زکواة سمیت دیگر فنڈز میں ریکارڈ کرپشن کی ہے اور زکواة کے فنڈ سے بغیر منظوری 2کروڑ روپے نکلواکردوسرے کاموں میں خرچ کر دیئے گئے جو کہ غیر قانونی اور غیر شرعی عمل ہے ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق میمن گروپ کرپشن کی انکوائری سے بچنے کیلئے اقتدار سے علیحدہ ہونے کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ ڈاکٹر فاروق میمن گروپ کیخلاف ڈی سی حیدرآباد بھی کرپشن کی انکوائری کیلئے اینٹی کرپشن کو درخواست دے چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو ہسپتال کی بہتری اور عوام کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔