مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات

چیئرمین سینٹ کی تبدیلی، حکومت کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک اور 25 جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:21

مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ہفتے کے روز ماڈل ٹائون میں واقعہ (ن) لیگی سیکرٹریٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن ملاقات کے لئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے تھے۔ ملاقات میں چیئرمین سینٹ کی تبدیلی، نیب کے ہاتھوں حکومت کی انتقامی کارروائیوں، حکومت کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک اور 25 جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔