Live Updates

کیپیٹل ون ارینا میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تیاریاں زوروشور سے جاری

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی لیڈر پاکستانیوں کی اتنی بڑی تعداد سے خطاب کرے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 17:37

کیپیٹل ون ارینا میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تیاریاں زوروشور سے ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات امریکہ پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں امریکی حکومت کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے پاکستان ہاوٴس پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور دھول کی تھاپ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ اب وزیراعظم عمران خان واشنگٹن کے ایک بڑے انڈور میدان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔

کیپیٹل ون ارینا میں ایک وقت میں 20356افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے جبکہ انتظامات اس طرح سے کیے گئے یں کہ اس سے زیادہ لوگ بھی یہاں خطاب سن سکتے ہیں۔ اس وقت ارینا میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ 
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیپیٹل ون ارینا میں انتظامات کا خود جائزہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی لیڈر پاکستانیوں کی اتنی بڑی تعداد سے خطاب کرے گا۔ اس سے پہلے گزشتہ روز وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے کہا تھا کہ ہ وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان جلوس کی شکل میںعمران خان کا استقبال کریں گے، کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائیگا۔

دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ کیپٹل ارینا میں وزیراعظمعمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کسی پاکستانی لیڈر میں امریکا میں اس طرز کا جلسہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ وزیراعظم امریکہ میں دوپہر 3بجے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ خطاب رات بجے کیا جائے گا اور اس کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات