ّقادیانی اسلام و پاکستان کے دشمن ،انکا راستہ بازور بازو روکیں گے،مولانا قاضی اورنگزیب

۔جمعیت علماء اسلام کا پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے میں بہت بڑا کردار ہے ،امیرجے یوآئی تحصیل مانسہرہ

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

- مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے امیر مولانا قاضی اورنگزیب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے میں بہت بڑا کردار ہے۔ قادیانی لابی کا راستہ بازور بازو روکیں گے، پوری امت مسلمہ اپنے تمام تر اختلافات ختم کرکے تحفظ ناموس رسالت کیلئے اکٹھے ہو جائیں ، قادیانی ملک اور اسلام کے دشمن ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مدرسہ تنویر القرآن پانو روڈ لاری اڈہ میں تحصیل مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ قادیانیت کے فتنے کو لگام دینے کیلئے جمعیت علماء اسلام میدان میں ہے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں ۔ 1974میں قادیانیوں کو قومی اسمبلی میں غیر مسلم اقلیت قرار دینے میں جہاں ہمارے اکابرین اور ساتھ ساتھ مولانا شاہ احمد نورانی ،پروفیسر عبدالغفور ، ذوالفقار علی بھٹوودیگر کا بہت بڑا کردار ہے ، 1973ئ؁ کا آئین بنانے میں ہمارے اکابرین مفتی محمود ؒ اور دیگر علماء کا بہت بڑا کردار ہے قادیانیوں کے خلاف مفتی محمودؒنے جدوجہد کی آج قائد جمعیت فرزند ِ مفتی محمود ؒ مولانا فضل الرحمن قادیانی لابی کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے قادیانی لابی کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ان کا ہاتھ مضبوط کریں گے جب بھی مولانا فضل الرحمن نے کال دی تو سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو پشاور کے مقام پر تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھر پور انداز میں شرکت کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ قادیانی لابی کیلئے یہ ملین مارچ موت ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ ملین مارچ کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور 25جولائی کو مانسہرہ سے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ ملین مارچ میں شرکت کریںگے۔

انہوںنے کہا کہ آئین پاکستان میں کوئی مائی کا لال تبدیلی نہیں کر سکتا اگر اس میں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو پوری امت مسلمہ یکجاء ہو کر ان حکمرانوں کو وہ سبق سکھائیں گے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔