اپوزیشن کی تحریک حکومت گرانے والی نہیں ہے، سہیل وڑائچ
اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک میں جلدی کردی، اگر تحریک ستمبر میں چلائی جاتی، جب عوام کو ٹیکسزاور مہنگائی بڑھ چکی ہوتی ، توتحریک کامیاب ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے اور حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 21:14
(جاری ہے)
جب لوگوں کو ٹیکس نوٹس مل چکے ہوتے، مہنگائی کا بوجھ بڑھ چکا ہوتا۔
کیونکہ سیاسی جماعتوں کے ورکرز توچند ہزارہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی تحریک ستمبر تک چلے گی تو پھر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ چکا ہوگا جس کا حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت سے عوام ڈلیور کرنے کی توقع کرتے ہیں، حکومت نے احتساب کی پٹاری توبھر دی ہے ۔ لیکن ابھی تک ڈلیور کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔یہ سوال ضرور پیدا ہوں گے۔ رواں سال کے آخر میں سوال ہوں گے اگلے سال بڑھ جائیں گے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دونوں اطراف کی توقعات غلط ہیں۔ میاں صاحب یا ن لیگ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت ان کو کسی نرم شرط پر رہا کردے گی، تو یہ توقع غلط ہے۔ اسی طر ح اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پیسے دے دیں گے،اور پیسوں کے ذریعے ڈیل ہوجائے گی، یہ خیال بھی غلط یہ اس طرح یہ دونوں ڈیل نہیں ہوسکتیں۔ڈیل اس صورت میں قابل قبول ہوسکتی ہے کہ نوازشریف پر پیسوں کا الزام بھی نہ آئے اور سیاست میں ان رہیں، جبکہ عمران خان کو بھی سیاسی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔فی الحال تو مجھے دونوں میں ایسی صورت نظر نہیں آتی کہ عزت برقرار رہے، اگر ڈیل ہوگی تودونوں میں ایک کی عزت اور سیاست خراب ہوگی،اس لیے یہ ڈیل نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.