ملک کو مشکل وقت سے نکال کر دکھائیں گے. وزیراعظم
پاکستان کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن دنیامیں منفردہے‘ ملک کوانڈسٹریلائزیشن کی طرف لے جارہے ہیں. عمران خان کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم پیر 22 جولائی 2019 11:06
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کیلئے پاکستانی نژادامریکیوں کاکردارہے،پاکستان کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن دنیامیں منفردہے،صدرشی جن پنگ دوراندیش،غیرمعمولی شخصیت ہیں چین کے بعدجاپان بھی پاکستان میں صنعتیں لگاناچاہتاہے.
انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ملک سی پیک میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں،ہمارے ملک کی60فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے،چین زرعی شعبے میں پاکستان سے تعاون کررہاہے،پاکستان12موسموں کی وجہ سے منفردحیثیت کاحامل ہے. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے مذاہب کے مقدس مقامات ہیں،لاہوراورپشاورعظیم تاریخی ورثے کے حامل شہرہیں،پشارکی تہذیب و تمدن اڑھائی ہزارسال پرانی ہے،رواں برس اس قدرسیاحت ہوئی کہ ہوٹل کم پڑگئے. عمران خان نے کہا کہ امریکی تاجروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،70کی دہائی میں سوشلزم نےہماری صنعتوں کابیڑاغرق کیا،جب تک منافع نہیں ہوگاسرمایہ کاری نہیں آئےگی،جب سرمایہ کارملک سے بھاگ جائے توملک ترقی نہیں کرتا،60کی دہائی میں پاکستان کی صنعتی پیداوارانڈونیشیائ،ملائیشیا اورسنگاپورکے برابرتھی. انہوں نے کہا کہ ملک کوانڈسٹریلائزیشن کی طرف لے جارہے ہیں،تاجروں اورسرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں،تاجرخیرات دینے نہیں منافع کمانے آٓتے ہیں،10سال میں ملکی قرضہ 6ہزارسے30 ارب روپے ہوگیا. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یورپ میں اسلاموفوبیاسے مسلم گھرانے مشکل کاشکارہیں،چین،سعودی ارب،قطراوریواے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں،دوہری شہریت والوں کوووٹ کاحق دینے جارہے ہیں.مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.