سکھر: لاپتہ بچوں کی دریائے سندھ میں تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
3 سگے بھائیوں سمیت 6 بچے غائب ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے. ڈپٹی کمشنر سکھر
میاں محمد ندیم پیر 22 جولائی 2019 13:19
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 2 روز قبل سکھر کے گنجان علاقے کوئنس روڈ کے رہائشی 6 بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے، 11 سے 16 سال تک کے لاپتہ ہونے والے ان 6 بچوں کی تلاش میں بچوں کے والدین، رشتہ دار، پولیس و انتظامیہ گزشتہ دو روز سے مصروف رہے‘ان 6 بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ بچے کرکٹ کھیلنے کے لیے گھروں سے نکلے تھے کہ لاپتہ ہو گئے.
پولیس کے مطابق محلے کے ایک بچے کی نشاندہی پر دریائے سندھ کے قریب واقع جامع مسجد کے پاس جھاڑیوں سے لاپتہ بچوں کے کپڑے اور چپلیں ملی ہیں، جنہیں ان بچوں کے والدین نے شناخت کر لیا ہے. جس کے بعد سے بچوں کو دریا میں ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اب اس ریسکیو آپریشن میں نیوی کے غوطہ خور بھی شامل ہو گئے ہیں‘لاپتہ بچوں کے والد انیس الرحمان ، قمر دین، ریاض ملک اور اہل خانہ کا بچوں کی جدائی کے باعث برا حال ہے جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے. ایک اور واقعے میں ہفتے کو ہی سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سے 5 لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے اپنی نگرانی میں پانچوں لاشیں بیراج کے گیٹوں سے نکلوا کر تعلقہ ہسپتال روہڑی پہنچائی تھیں تاہم ان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے. گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سے 10 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جن میں 3 خواتین اور 7 مردوں کی لاشیں ہیں ان سب کی اب تک شناخت نہیں کی جا سکی ہے. ایدھی سکھر کے انچارج گل مہر کے مطابق سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 36 اور 42 سے یہ 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو تھانہ روہڑی کی حدود کھجور منڈی پولیس چوکی کی معرفت تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کی گئیں. پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ایدھی سینٹر کے حوالے کردی گئیں، شناخت نہ ہونے پر ایدھی سینٹر کی جانب سے غسل و کفن کے بعد ان لاشوں کو امانتاً نواں گوٹھ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.