ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے اسد شفیق اور شان مسعود فیورٹ امیدوار
ہیڈ کوچ کی پوسٹ کیلئے اینڈی فلاور کے علاوہ سر ویوین رچرڈز کے نام بھی زیر غور:ذرائع
ذیشان مہتاب پیر 22 جولائی 2019 14:38
(جاری ہے)
پی سی بی کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ بات خارج از امکان نہیں کہ موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک توسیع کردی جائے تاہم ایسا نہیں ہو سکا تو پھر سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کا نام بھی زیر غور ہے جو پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے خدمات کی انجام دہی کرتے رہے ہیں اور ان کی اکثر پاکستانی کھلاڑیوں کےساتھ بہترین ذہنی ہم آہنگی ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں انہیں پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ یا پھر بیٹنگ کوچ بھی مقرر کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 27 جولائی کو پاکستان واپس آنےوالے مکی آرتھر چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے بعد کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اپنی3 سالہ کارکردگی سے متعلق پریزنٹیشن دینا چاہتے ہیں جسکے بعد اس بات کا فیصلہ ہو سکے گا کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے کس کو قابل غور سمجھا جائےگا۔ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے مصباح الحق،یونس خان اور انضمام الحق کے نام بھی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ باﺅلرز کی کوچنگ کیلئے مشتاق احمد یا عاقب جاوید کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں تاہم فیلڈنگ کوچ کیلئے کسی غیر ملکی ماہر پر انحصار کیا جائے گا اور چیف سلیکٹر کیلئے متوقع امیدوار محسن خان منیجر کا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.