تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

پیر 22 جولائی 2019 16:02

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں ایم پی اے چوہدری افتخار گوندل، اسسٹنٹ کمشنر شاہپور محمد عمران، ایم ایس ڈاکٹر نثارالحسن اور دیگر نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب بھر میں عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے میگا پراجیکٹس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کیلئے ہمہ وقت صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اسی سلسلے کی ابتدائی کڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے بعد ازاں امراضِ چشم کے فری ہسپتال LRBTشاہپور اور نواحی قصبہ مانگووال خورد میں سماجی شخصیت حاجی عثمان پراچہ کی این جی او فاطمہ ویلفیئرسوسائٹی کے زیرِ انتظام قائم فاطمہ ویلفیئر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی پر عثمان پراچہ کی عوامی اور فلاحی خدمات کو سراہا ۔