اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ ٹرانسپورٹ میں مزید کرپشن سامنے آگئی
ڈیزل کے بعد بسوں کے ٹائروں اور بیٹریوں میں میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف /سٹاک رجسٹر ر میں مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں سمیت خراب بسوں کے نام پر بڑی تعداد میں نئے ٹائر اور بیٹریاں جاری کی گئیں
پیر 22 جولائی 2019 22:04
(جاری ہے)
رحیم یار خان اور بہاولنگر کیمپس انتظامیہ نے اپنے کیمپس کی بسوں کیلئے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر مقامی طور پر ٹائر خرید کیے جس کا علم ہونے پر شعبہ ٹرانسپورٹ کے سپروائز نے جعلسازی کرتے ہوئے اپنے سٹاک رجسٹر میں بھی بہاولنگر اور رحیم یارخان کو ٹائرجاری کرکے خرد برد کر لیے۔
ہینو بس نمبری9496-BRLکو رحیم یار خان کیمپس کے نام پر سات ٹائر جاری ہوئے جبکہ مذکورہ گاڑی بہاولنگر کیمپس کے زیر استعمال تھی اور مذکورہ بس کے ٹائر بہاولنگر کیمپس کی انتظامیہ نے مقامی طور پر خرید کیے تھے۔اس کے علاوہ ٹائروں کی مد میں بھی کرپشن کی گئی کئی بسوں کے نام پر ایک سال میں دو سے تین مرتبہ تک بیٹریاں نکلوائی گئیں۔اسی طرح چھ ماہ تک ملتان میں گاڑی کی باڈی کا م کروانیوالی بس نمبری 3580-BRCکے نام سمیت بس نمبری7697-BRFکو 7سال کے دوران 18بیٹریاں جاری کی گئیں لیکن حقائق کے مطابق ڈیرھ سے دو دو سال تک بسوں کی بیٹریاں تبدیل ہی نہیں کی جاتی تھیں۔ٹائروں اور بیٹریوں سے لاعلم بسو ں کے ڈرائیوں نے ٹرانسپورٹ سپروائز کی کرپشن اور جعلسازی کا بھانڈا پھوڑ دیااورمتعدد ڈرائیوں کی جانب سے جامعہ انتظامیہ کو تحریری طور پر واضح کیا گیا ہے کہ ہماری بسوں کے نام پر جاری ہونیوالے ٹائر ہمیں نہیں ملے اور نہ ہی سٹاک رجسٹرر پر ان کے اصل دستخط ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ٹائر کی قیمت پچاس ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے اور ٹرانسپورٹ سپروائز ثمر وحید کی تعیناتی کے دوران درجنوں ٹائروں کا خرد برد کیا گیا۔یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ سپروائز ثمر وحید کی تعیناتی کے دوران ڈیزل کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.