Live Updates

فیصل آباد میں ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ضمانت نہیں کرائینگے‘ اہلیہ رانا ثنا اللہ

آبائی گھر میں قائم مدرسے کے اکائونٹ کو بھی منجمد کر دیا گیا ، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے میری صحت اور کھانے کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے جیل میں ایم آرآئی کی سہولت ہی نہیں تو کیا خلائی مخلوق نے ایم آر آئی کیا ‘ رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جولائی 2019 17:27

فیصل آباد میں ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ضمانت نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ خان کی ہلیہ نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ضمانت نہیں کرائیں گے ، عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ رانا ثنا اللہ بے گناہ ہے ،ہمارے فیصل آباد میں آبائی گھر میں قائم مدرسے کے اکائونٹ کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے ، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میری صحت اور کھانے کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے ،اطلاع ملی ہے کہ اے این ایف نے مقدمے کا چالان جمع کروا دیاہے ۔

کیمپ جیل میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد اپنے داماد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل والوں نے بتایا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ایم آر آئی کروائی گئی ہے جس کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے ،ہمیں بتایا جائے جیل میں تو ایم ار آئی ہوتی نہیں تو کہاں سے کروائی گئی ہے ،کیا خلائی مخلوق نے رانا ثنااللہ کا جیل میں ایم آئی آر کیا ،اگر رانا صاحب کو کچھ ہوا تو عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ریلی پر ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ہم ان میں ضمانت نہیں کروائیں گے، حکومت نے ہمارے خلاف جو کرنا ہے، کر لے ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ خان نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے ان کے معاملے کو اٹھایا۔فیصل آباد میں مریم نواز کی ریلی میں ظلم و زیادتیاں کی گئیں ،ریلی کے دوران ہمیں نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عوام باہر نکلے اور ثابت کیا کہ رانا ثنااللہ بے گناہ ہے اور انہوں نے ریلی کامیاب کروائی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ رانا ثنااللہ کاچالان عدالت میں پیش کر دیاگیاہے ،آگے دیکھیں کیا بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے آبائی گھر کو مدرسے میں منتقل کیا جہاں یتیم بچے پڑھتے اور قرآن حفظ کرتے ہیں ،اس کے اکائونٹس بھی بھی منجمد کر دئیے گئے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات