امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کا رجحان

انٹربینک مامیںروپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید میںاستحکام اورقیمت فروخت میں9پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا

منگل 23 جولائی 2019 19:07

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کا رجحان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کا رجحان دیکھا گیاانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت خرید میںاستحکام اورقیمت فروخت میں9پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت160.64روپے سے گھٹ کر160.55روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے اورقیمت فروخت160.70روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیںمیں استحکام اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.00روپے سے گھٹ کر178.50روپے اورقیمت فروخت181.00روپے سے گھٹ کر 180.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت201.20روپے سے گھٹ کر201.00روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں10پیسے کااضافہ ، فروخت میں استحکام جبکہ اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.45 روپے سے بڑھ کر42.55روپے اورقیمت فروخت42.85روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے بڑھ کر43.50روپے اورقیمت فروخت43.80روپے سے بڑھ کر43.85روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔