ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا اچانک دورہ

ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ حویلیاںکا تفصیلی جائزہ لیا ، تھانہ حوالات کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات

منگل 23 جولائی 2019 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ حویلیاںکااچانک دورہ کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ حویلیاںکا تفصیلی جائزہ لیا تھانہ حوالات کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی تھانہ حویلیاںکا ریکارڈ اور رجسٹرات تھانہ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈاور مجرمان اشتہاریوں اور جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کے بارے میں کوائف مکمل اورریکارڈمینٹین رکھنے کی ہدایت کی دوران وزٹ کوت ، مالخانہ اور رہائشی بیرکس ، سرکاری مال، اسلحہ ایمونیشن کی دیکھ بھال اور صفائی اور حفاظت کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ حویلیاں کی انسپکشن کے حوالے سے رجسٹرڈ میںاپنے تاثرات تحریر کیے جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ حویلیاں اور اس کے ملحقہ ڈی آر سی حویلیاں کی بلڈنگ اور ڈی آر سی کی کاروائی کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیااس موقع پر ڈی ایس پی حویلیاں شمعریز خان ، ایس ایچ او حویلیاں کے ہمراہ سرکل حویلیاں کے حوالے سے کرائم اور دیگر امور پر تفصیلی میٹنگ بھی ہوئی جس میں جرائم کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی ڈسکس ہوئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ حویلیاں تفتیشی اور تھانہ میں متعین سٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور تفتیشی امور میں میرٹ کو مدنظر رکھنے ضرورت مند اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں ، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات کی۔