پیسکو ہنگو کی 3ماہ میں نادہندگان سے 3لاکھ89ہزار5سوروپے کی ریکوری

منگل 23 جولائی 2019 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) ڈویژنل چیئرمین واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین ایس ڈی او جاوید حسین نے کہاہے کہ چیف ایگزیکٹو پیسکو خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر ایکسین ہنگو محمد ریاض خان کی سرپرستی میں انہوں نے پیسکو عملہ کے ہمراہ ہنگو بائی پاس فیڈر کے درجنوں علاقوں میں بجلی نادہندگان گھریلو صارفین سے بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے کنڈا کلچرکے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ3 ماہ کے دوران بجلی نادہندگان سے 3لاکھ89ہزار5سو84روپے ریکوری کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح متعلقہ علاقوں میں 1380 پرانے بجلی میٹر اور 240 خراب میٹر ز گھریلو صارفین سے اتار کر تبدیل کردئیے ۔ انہوں نے کہاکہ ساتھ ہی ساتھ 171 گھریلو صارفین کے بجلی میٹرز کی مناسب انداز میں چیکنگ کاعمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ ایس ڈی او جاوید حسین نے کہاکہ بجلی نادہندگان سے بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے کنڈاکلچر کے خاتمہ کوہر صورت یقینی بنانے تک پیسکو ہنگو کی جاری مہم ہنگو سٹی سمیت تمام تر فیڈرز سے ملحقہ علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوری کی روک تھام سے بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔