پاراچنار، پی کے 108 کے انتخابی نتائج کے خلاف آزاد امیدوار حاجی سیف اللہ چمکنی کا احتجاجی دھرنا

منگل 23 جولائی 2019 22:13

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) ضلع کرم حلقہ پی کے 108 کے انتخابی نتائج کے خلاف آزاد امیدوار حاجی سیف اللہ چمکنی نے وسطی کرم کے علاقے بدامہ میں احتجاجی دھرنا شروع کردیا اور دوبارہ الیکشن کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے وسطی کرم کے علاقہ بدامہ میں احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سیف اللہ چمکنی اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پی کے 108 میں دھاندلی ہوئی ہے اور سازش کے ذریعے اسے ہرایا گیا ہے اس وجہ سے انتخابی انہیں کسی صورت قبول نہیں اور ان کا احتجاج دوبارہ الیکشن کے اعلان تک جاری رہے گا حاجی سیف اللہ خان اور دیگر قبائلی عمائدین نے الیکشن کمیشن مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں اس حلقے کا سرکاری طور پر نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے اور امیدواروں کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے پی کے 108 میں جے یو آئی کے امیدوار ریاض شاہین نے 11948، آزاد امیدوار ملک جمیل نے 11517 اور حاجی سیف اللہ چمکنی نے 6161 ووٹ حاصل کئے ہیں ؁