الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 205 کا فارم 47 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا،سردار محمد بخش خان مہر کامیاب قرار

بدھ 24 جولائی 2019 15:12

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 205 کا فارم 47 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 کا فارم 47 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر 89 ہزار 359 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ آزاد امیدوار احمد علی خان مہر 70 ہزار 848 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں ووٹوں کی شرح 48 اعشاریہ 20 فیصد رہی۔