اپوزیشن نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں پر اضافے کیخلاف اجلاس بلایا،ایجنڈے پر بات کیے بغیر ہی ختم کر دیا گیا، رانا مشہود

پیر 29 جولائی 2019 22:26

اپوزیشن نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں پر اضافے کیخلاف اجلاس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں پر اضافے کے خلاف اجلاس بلایا جسے ایجنڈے پر بات کیے بغیر ہی ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کا ہر طبقہ نالائق اور نااہل حکومت کی پالیسیوں سے متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت اپنے اہداف پورے کرنے میں ناکام ہے۔ وفاقی سابق وزیر اسد عمر بجٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے حکومت کے جھوٹ کا پول کھول چکے ہیں۔ اب ان کے جانے کا وقت آ چکا ہے جو سرکاری افسران حکومت کی غلامی پر آئین سے سے انحراف کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ان کی فہرستیں تیار ہیں۔