محکمہ صحت کے مریدکے اور گر دو نواح میں چھاپے ، آٹھ عطائیوں کے کلینک سربمہر

منگل 30 جولائی 2019 13:46

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ صحت کے مریدکے اور گر دو نواح میں چھاپے ، آٹھ عطائیوں کے کلینک سربمہر ، گیارہ کے چالان کر دیئے گئے بھاری مقدار میں نشہ آور اور ممنونہ ادویات برآمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی سی او شیخوپورہ سید طارق ارقم اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق کی سربراہی میں تحصیل ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یٰسین نے گزشتہ روز اچانک مریدکے ، نارنگ منڈی اور ریانپورہ میں چھاپے مار کر آٹھ عطائیوں کے کلینک سربمہر کر دیئے جبکہ گیارہ کے چالان کر دیئے ڈاکٹر بلال یٰسین نے مریدکے جی ٹی روڈ کی ایک معروف فارمیسی اور ریانپورہ مین بازار کے ایک ہسپتال کی فارمیسی سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات اور ممنونہ ادویات برآمد کر کے ان کا چالان کرکے متعلقہ اتھارٹی کو بھیج دیا اس موقع پر ڈاکٹر بلال یٰسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی میڈیکل سٹور یا فارمیسی پر کوالیفائیڈ پرسن نہ پایا گیا تو اس کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ نشہ آور ادویات اور سیکس کے نام پر ممنونہ ادویات پر فروخت کرنے والوں کو تو ہرگز چھوڑا نہیں جائے گا ان کا ٹھکانہ حوالات ہو گاانہوں نے کہا پرانے ڈرگ سیل لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں چیف ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر منور حیات کی ہدایات پر اب کمپیوٹرائزڈ ڈرگ سیل لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا چھاپوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک بھی عطائی یا جعلی ادویات ، نشہ آور ادویات اور ممنونہ ادویات فروخت کرنے والا موجود ہے مریدکے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد شفیق عاصم ، جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر احمد کمبوہ ، میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عمر حیات اور چیئرمین حاجی محمد رفیع نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یٰسین ، ڈی سی او شیخوپورہ اور سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔