پاکستانی ،بھارتی فنکاروں کی فلم ’’چل میری پُت‘‘ سے دونوں ممالک کے فنکاروں میں رابطے مضبوط ہونگے‘ سخاوت ناز

مشترکہ فلمسازی کو فروغ دینا چاہیے ،معیاری فلمیں بنا کر بھارت کی مارکیٹ تک رسائی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے

بدھ 31 جولائی 2019 12:53

پاکستانی ،بھارتی فنکاروں کی فلم ’’چل میری پُت‘‘ سے دونوں ممالک کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2019ء) نامور کامیڈین سخاوت ناز نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’چل میری پُت‘‘ سے دونوں ممالک کے فنکاروں میں رابطے مضبوط ہوں گے ، میر ی خواہش ہے کہ پاک بھارت مشترکہ فلمسازی کا رجحان فروغ پائے اور دونوں ممالک کی فلمیں برابری کی سطح پر ایک دوسرے کے ممالک میں دکھائی جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سخاوت ناز نے کہا کہ پاک بھارت فنکاروں پر مبنی فلموں سے ونوں ممالک خصوصاً پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اور وہاں پر ہماری فلموں کے لئے زیادہ مواقع ہو سکتے ہیں ۔ ہمیں معیاری فلمیں بنا کر بھارت کی مارکیٹ تک رسائی کے حصول کیلئے کاوشیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے بتایا کہ دو سال میں نے بھی ایک بھارتی پنجابی فلم ’’جندوے ‘‘میں کا م کیا تھا جس میں جمی شیر گل ، نہرو باجوہ ، پریتم میتا سمیت دیگراداکار شامل تھے ، اس فلم کی شوٹنگ کینیڈا میں کی گئی تھی لیکن یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہو سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :